لاہور 6 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں انسداد منشیات کے خلاف وزیراعظم کے ویژن پر عملدرآمد کروا رہا ہوں ہر کالج ،یونیورسٹی اور نوجوانوں کو منشیات سے بچاؤ کے لیے آ گاہی دے رہے ہیں اسی سلسے میں آج گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہوئی ہے جو کہ بہت مفید رہی منشیات زیادہ تر افغانستان سے پاکستان میں پھیل رہی ہیں جن کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف لاہور آفس میں دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بھی مختلف اضلاع کا دورہ کیا تاکہ منشیات کے خلاف موثر کام کر سکیں عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو منشیات فری بنائیں گے ۔منشیات کے عادی لوگوں کو پکڑنا پولیس اور متعلقہ محکموں کا کام ہے پورے پنجاب میں اے این ایف کے پانچ سو ایلیٹ فورس ہے اتنے کم افرادی قوت سے صرف انٹیلیجنس بیس آپریشن کر رہے ہیں ۔اسی لیے پولیس اور متعلقہ محکموں کو باور کروانے کے لیے لاہور آیا ہوں۔











