جیکب آباد پولیس کا خفیہ اطلاع پر بکی کے اڈے پہ چھاپہ، 09 ملزمان گرفتار

318

جیکب آباد ،  07نومبر (اے پی پی ): پولیس کی  خفیہ اطلاع پر بکی کے اڈے پہ چھاپہ، 09 ملزمان گرفتار، ایک   لاکھ  نوے  ہزار  روپے نقدی، 03 لیپ ٹاپس ، 26 عدد موبائل فونز، 03 ایل  سی  ڈیز  اور 03 بکی/جوا بک برآمد۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے

تفصیلات  کے  مطابق  تھانہ ایئرپورٹ پولیس اور اسپیشل سکواڈ پولیس نے  خفیہ اطلاع پر پرانے  نادرا آفس کے قریب کاروائی کرتے  ہوئے  بکی/جوا کے اڈے پہ چھاپہ مار  کر   09 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوا میں استعمال ہونے والا 03 عدد لیپ ٹاپ ، 26 عدد موبائل فونز ، 03 عدد جوا بک، 03 عدد ایل سی ڈیز اور ایک   لاکھ  نوے  ہزار  روپے نقدی برآمد کی  ،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پہ قانونی کاروائی کردی گئی ہے ۔