ایڈیشںنل کمشنر سرفراز احمد کی انسداد تجاوزات اور وال چاکنگ کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

76

ملتان،09 نومبر (اے پی پی):ایڈیشںنل کمشنر سرفراز احمد کی زیر صدارت کارپوریشن افسران کا اجلاس ہوا، جس  میں انہوں نے انسداد تجاوزات اور  وال چاکنگ کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔سرفراز احمد نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، سیٹزن پورٹل پر موصول شکایات کو فوری حل کیا جائے۔

کارپوریشن افسران کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف کارروائیوں میں 79 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے، ماہ جولائی سے ابتک ون ونڈو سیل میں 568 کیسز جمع ہوئے،463 حل کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی بھی موجود تھے چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال بھی موجود تھے۔