ملتان میں کورونا وباء کی دوسری لہر میں شدت،لیبر کمپلیکس کو قرنطینہ سنٹر ڈیکلئیر کر دیا گیا

198

ملتان، 10نومبر (اے پی پی):ضلع ملتان میں کورونا وباء کی دوسری لہر میں شدت، انتظامیہ ہائی الرٹ ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات شروع کردیئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع لیبر کمپلیکس کو قرنطینہ سنٹر ڈیکلئیر کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں لیبر کمپلیکس کی بلڈنگ کا دورہ کیا اورلیبر کمپلیکس کے مختلف بلاکس کا معائنہ کیا اور بجلی،سیوریج اور واٹرسپلائی بارے معلومات بھی حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے  کہا کہ لیبر کمپلیکس  قرنطنیہ سنٹر کے لئے سب سے مناسب بلڈنگ ہے،بلڈنگ میں بیڈز،بستر اور تمام انفرا سٹرکچر موجود ہے۔

عامر خٹک نے کہا کہ مختلف جگہوں پر کورنٹائن سنٹر بنانے سے ہیومن ریسورس کا مسئلہ ہیدا ہو گا، لیبر کمپلیکس میں کم ہیومن ریسورس کو بھی بہتر انتظام میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر  نے سی ای او ہیلتھ کو  کورنٹائن سنٹر میں ڈاکٹر،سٹاف اور آلات کے حوالے سے انتظامات کا حکم بھی دیا۔

اے ڈی سی ریونیو محمدطیب خان،اے سی سٹی عابدہ فرید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔