تکنیکی جدت مراکز کے قیام کیلئیے سات جامعات میں معاہدوں پر دستخط

113

اسلام آباد،11 (اے پی پی ): انٹیلیکچؤل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) پاکستان ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ملک کی سات بڑی جامعات کے درمیان ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سپورٹ سنٹر(TISC) کے قیام کیلئے معائدوں پر دستخظوں کی تقریب بدھ کے روز آئی پی او پاکستان ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین آئی پی او مجیب احمد خان تھے جبکہ معائدوں پر آئی پی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میثاق عارف اور ایچ ای سی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر زین العابدین نے دستخط کیۓ۔ ایئر یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر ایئر مارشل جاوید احمد، بحریہ یونیورسٹی کے پرو ریکٹر ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ ناصر محمود، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور قراقرم بین الاقوامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا ءاللہ شاہ نے معائدوں پر دستخط کیے۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ، پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی جانب سے ان کے نمائندوں نے TISCs سنٹرز کے قیام کے معائدوں پر دستخط کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، چیئر مین آئی پی او مجیب احمد خان نے تحقیق اور بزنس کیلئے Patent کی معلومات پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی پی او پاکستان جامعات اور ریسرچ کے اداروں میں مزید TISCسنٹر قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی ڈاکٹر زین العابدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایچ ای سی ، آئی پی او کے تعاون سے ملک بھر کی جامعات میں TISC سنٹر قائم کرے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کی سات بڑی جامعات میں TISC سنٹرز کے قیام کے بعدملک بھر کی یونیورسٹیوں ، ریسرچ کے اداروں اور چیمبرز میں TISC سنٹرز کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔