بورےوالا؛پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی

111

بورے والا،13 نومبر(اے پی پی ): فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی لاہور روڈ،لاری اڈا،عافبازار اور گول چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی کے اختتام پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان، سابق کونسلر سردار راشد عظیم،وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی علی سفیان خاں سلدیرا،میاں طیب محمود،امیر حمزہ جٹ،عبدالمجید گجر اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے فرانس کی جانب سے شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کو ناقابل برداشت اور انتہائی شرمناک قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ فرانس نے پوری مسلم امہ کے جذبات کا قتل کیا ہے اور اس شرمناک اقدام پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔