سکھر:  ایک بہادر افسر نے عظیم مقصد کے لئے اپنی بیٹی کو والنٹیئرکرکے انسانیت کے لئے مثال قائم کی ۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ 

259

سکھر،13 نومبر ( اے پی پی ): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے راہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کشمور میں 4 سالا بچی علیشا سے جو درندگی کا واقعہ پیش آیا ہے اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،ان کی وڈیو دیکھنے کے بعد روح تڑپ اٹھی ہے، یقین نہیں آرہا کہ ایسے درندے بھی معاشرے میں موجود ہیں۔ سکھر ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف انسانیت کی دردنگی دیکھی اوردوسری طرف انسانیت دیکھی۔ملزمان نے درندگی کی جبکہ دوسری جانب پولیس افسر نے انسانیت کی مثال قائم کی ۔ خطرناک ملزمان پکڑنے کے لئے پولیس افسر نے اپنی بیوی بیٹی کو والنٹیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس ناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے، آج میں وہاں جارہا تھا مگر معلوم ہوا ہے کہ بچی کو کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے ایک بہادر افسر نے عظیم مقصد کے لئے اپنی بیٹی کو والنٹیئر کرکے انسانیت کے لئے مثال قائم کی ہے۔کشمور پولیس کو سلام کرتا ہوں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ علیشا کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کے کیس میں زینب ایکٹ شامل ہونا چاہیے۔جو ملزمان باقی آزاد ہیں وہ فوری طور پر گرفتار ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیشکن بیورو کو ایکٹو ہونا چاہیے تھا مگر وہ خاموش ہے۔ علیشا کی والدہ کو یقین دلاتا ہوں آپ کو مکمل انصاف دلوائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے جزائر سندھ کی ملکیت ہیں ، ہم سندھ کو خوشحال دیکھنا۔چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ اگلا وزیر اعلی اور سکھر کا میئر بھی پی ٹی آئی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جیسا وزیر اعظم کبھی بھی ملک کو نہیں ملا جنہوں نہ اپنی کوئی پراپرٹی بنائی نہ فیکٹریاں لگائی ہیں،وہ صرف ملک و قوم کے لئے فکر مند ہیں۔ عمران خان نے ساری زندگی جدوجہد کی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، سروے رپورٹ میں عوام نے اظہار کردیا ہے۔لیڈر بننے کے لئے سرخی پاﺅڈرکی نہیں جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔