ملتان، 14نومبر(اےپی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہراہوں اور سہولت بازاروں کی صفائی میں مصروف عمل ہیں، کمپنی کی تمام ورک فورس اور مشینری فیلڈ میں پہنچا دی گئی ہیں۔
مکینکل سوئیپر اور مینول طریقے سے سڑکوں کو چمکایا جارہا ہے،لائم لائننگ اور سپرنکلرز کے ذریعے پانی کا چھڑکاو بھی جاری ہے۔
ویسٹ منیجمنٹ نے مدنی چوک،ممتازآباد، اور دہلی گیٹ میں قائم سہولت بازاروں کی مکمل صفائی کر دی گئی ہیں جبکہ ولائت آباد،ڈبل پھاٹک،مظفر آباد اور رضاآباد سہولت بازار میں آٹے اور چینی کا سٹاک پہنچا دیا گیا ہے، سہولت بازاروں میں واک تھرو گیٹ اور سیکیورٹی فعال کردی گئی ہیں۔
نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے اطراف میں بھی صفائی کے مثالی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چلڈرن کمپلیکس ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جانے والی سڑکیں صاف ستھری کر دی گئیں ہیں ۔
سی ای او عبدالطیف خان نے بوسن روڈ،خانیوال روڈ اور ائرپورٹ روڈ کا علی الصبح دورہ کیا، سی ای او نے سہولت بازاروں کے اطراف میں بھی صفائی کا جائزہ لیا۔ منیجرآپریشنز اور ڈپٹی منیجرز صفائی کی مانیٹرنگ میں مصروف عمل ہیں، انفورسمنٹ سٹاف بھی سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔











