وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جہلم میں   کنیال روڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

276

جہلم، 14نومبر ( اے پی پی):  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد حسین چوہدری نے کنیال روڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں دھاندلی کا شور مچانے والی ن لیگ کےٹوٹل 7حلقوں میں امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔گلگت کے الیکشن میں ن لیگ ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کرلےتوبڑی بات ہے۔مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ کہنا کیا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  مریم نواز ایک دن کہتی ہےکہ فوج سے بات نہیں ہوگی دوسرے دن کہتی ہےکہ فوج سے بات ہوسکتی ہے۔ن لیگ چاہتی ہے فوج مداخلت کرکے ان کی حکومت بناکر غیرسیاسی ہوجائے۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری  نے عوام کو ماسک پہننے کی بھی  اپیل  کی۔