عارف والا ، 16 نومبر (اے پی پی ): کورونا کے باعث تحصیل بھر میں سے ایک سرکاری سکول اور ایک نجی بینک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ، گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول 75/ ای بی کی تین طالبات میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جبکہ نجی بینک کے آپریشن منیجر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ،دیگر اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کیلیے نمونے لیبارٹری کو بجھوا دئیے گئے ہیں ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عارفوالا سلیم اختر نے بتایا کہ طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باعث تین روز کیلئے سکول کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاکہ سکول کی دوسری طالبات متاثر نہ ہوسکیں، کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر فرد کو حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنانا ہوگا۔