ژوب، 16 نومبر ( اے پی پی): موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام ژوب میں روڈ سیفٹی کے عنوان سے آگاہی سمینار منعقد ہوا۔ سمینار کے مہمان خصوصی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات حاجی مٹھاخان کاکڑ تھے۔ ڈی آئی جی بلوچستان موٹروے علی شیر جھکرانی سابق چیئرمین عبدالسلیم مندوخیل ایڈووکیٹ عبدالواحد کاکڑ ڈپٹی ڈائریکٹر رزاق کاکڑ ، میڈیکل رسپانس سنٹر کے کوآرڈینیٹر سمیع الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی شاہراؤں پر زیادہ روڈ حادثات رونما ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے بلوچستان آگے ہیں، روڈ سیفٹی ا ور اس متعلق لوگوں میں شعور بیدار کرنا بلوچستان موٹر وے پولیس ہمیشہ کوشاں ہے بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک وسیع علاقے پر مشتمل ہے، ژوب کوہٹہ اور ژوب ڈی آئی خان روڈ جسکا این ایچ اے کوڈ این 50 ہے آئے روزحادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہے، جسکی بڑی وجہ بے احتیاطی بھی ہے، ڈرائیونگ کے دوران احتیاط لازمی چیز ہے جس سے آپ خود اور دوسرے کی زندگیاں بھی بچا سکتی ہے،، ڈی آئی جی نے کہا کہ این 50 پر جلد از جلد موٹر وے پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی، دنیا میں سب سے زیادہ روڈ حادثات بلوچستان میں رونما ہوئے ہیں، این 50 پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل کا بڑا کردار ہے جس پر ہم انکے مشکور ہے۔۔ انھوں نے کہا کہ این 50 روٹ پر آسامیوں کو پر کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے جس پر میرٹ پر مقامی لوگ تعینات ہونگے۔۔ اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ اور ڈی آئی جی علی شیر جھکرانی نے لوگوں میں ہیلمیٹ اور بیگز بھی تقسیم کئے۔











