عارفوالا ، 17 نومبر (اے پی پی ): عظمت شان مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں کار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محفل میلاد منعقد ہوئی ،محفل لاری اڈاچوک میں منعقد ہوئی جس میں سرکار دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت کے گلدستے پیش کیے گئے ۔
محفل میلادﷺ میں قاری نوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی حیات جاوداں ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،حضور اکرم ﷺ کی آمد سے جہاں ایک طرف جہالت و تاریکی کا خاتمہ ہوا تو دوسری جانب اس مبارک ہستی کے ظہور سے تمام کائنات نور سے منو ر ہوگئی، کامیاب زندگی گزارنے کا ایک سنہری اصول یہ ہے کہ ہم اپنے تمام امور میں رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کی پیروی کریں ،اس سے ہی دنیا و آخرت میں سرخروئی ممکن ہے۔ حضور اکرم ﷺسے محبت دین حق کی شرط اول ہے ،حضور نبی کریم ﷺ کودونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔
محفل میلاد میں کار ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاضل،عہدیداران و عقیدت مند عاشقان رسول ﷺ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔











