ملتان، 21نومبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاون ایریاز میں مارکیٹیں کھلی رکھنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی۔
گلگشت میں سب رجسٹرار محسن نثار کی قیادت میں پرائس مجسٹریٹس طارق ولی اور نعمان عابد نے کھلے ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے اور مالز اور دکانوں کو سیل کردیا،کارروائی کے دوران نعمت ہوٹل،غوری تکہ شاپ،اللہ وسایا فش بروسٹ اور ماسٹر بریانی پر 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا، احمد کلاتھ ہاؤس کو سیل کردیا گیا ہے۔
شجاع آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے اے سی شجاع آباد محمد زبیر نے متعدد دکانداروں پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے بس اڈے کا بھی دورہ کیا اور ایک مسافر کو ماسک کے بغیر بس میں سوار کرنے پر اسٹینڈ انتظامیہ کو 2 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔











