ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ؛چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان میں کوئز پروگرام کا انعقاد

196

ملتان، 21نومبر(اے پی پی): ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے مابین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ سیرت مبارکہ کے حوالے سے کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کوئز پروگرام میں ادارہ میں رہائش پذیر بچوں کی 2 ممبران پر مشتمل 6 ٹیموں نے حصہ لیا،بچوں سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ حسن اسوہ اور حیات طیبہ کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔

کوئز مقابلے میں پہلی پوزیشن ٹیم گرین یوسف اور عبداللہ، دوسری پوزیشن ٹیم وائٹ ارسلان اور شہر یار، تیسری پوزیشن ٹیم ریڈ لال خان اور وراث نے حاصل کی۔

 چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو انتظامیہ کی جانب سے جیتنے والی ٹیموں کے بچوں کو تحائف دئیے گئے۔