سیف اللہ  میموریل کبڈی میچ ،نوشہرہ ورکاں کبڈی ٹیم نے  جیت لیا

95

نوشہرہ ورکاں،21 نومبر(اے پی پی ): مرحوم معزز ممبر پریس کلب سیف اللہ  میموریل کے حوالہ سے پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام واپڈا اور پولیس کے کھلاڑیوں پر مشتمل نوشہرہ ورکاں بمقابلہ شیخپورہ کی  ٹیموں کے  درمیان  کبڈی کا شاندار میچ گرین پارک میں کرایا گیا،گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے تماشائیوں اور مہمانان خصوصی سے خوب داد وصول کی۔

کبڈی کے میچ میں شیخپورہ کے مقابلہ میں نوشہرہ ورکاں کبڈی ٹیم نے کانٹے دار مقابلہ جیت لیا اور ونر ٹیم کو50   ہزار  اور رنر ٹیم کو 40  ہزار  اور ٹرافیاں دی  گئیں ۔ بیک چلتے ٹریکٹر کو کمر لگا کر روکنے کا مظاھرہ کرنے والے منڈی بہاوالدین کے نوجوان محمد ارشد کو  بھی  ٹرافی   اور  ہزاروں روپیے انعام سے نوازا گیا۔

میچ میں   اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال، ڈی ایس پی سرکل ھاشم گوجر، ایس ایچ او صفدر عطا بھٹی،تحصیلدار خالد ھمایوں وڑائچ ،ایم ایس ڈاکٹر عرفان ریاض اور  دیگر معززین علاقہ شریک ہوئے  اور تمام مہمانوں نے کبڈی گیم کا شاندار پروگرام کرانے پر پریس کلب کی کاوش کو سراھا۔