ملتان، 21 نومبر (اے پی پی ):ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ،پٹرولنگ پولیس، موٹر وے پولیس نے مل کر شاہ شمس انٹر چینج کے قریب مشترکہ روڈ سیفٹی فوگ /سموگ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ۔سیمینار میں سی ٹی او ملتان محمد ظفر بزدار، ڈی ایس پی پڑولنگ سیعد انور، ڈی ایس پی موٹر وے اسماعیل،موٹر وہیکل ظفر قیوم اور چوہدری ذوالفقار ایس ایم فوڈ کی بھی شرکت روڈ سیفٹی ،سموگ ،فوگ مہم میں سکاوٹس، ٹریفک ویلنٹیر ،تاجر، ٹرانسپورٹرز بھی شریک ہوئے۔
سی ٹی او ملتان نے شرکاء کو بتایا کہ فوگ، سموگ ایک فضائی آلودگی ہے جو انسانی صحت و زندگی کیلئے انتہائی مضر ہے۔ انہوں نے شرکا بتایا کہ تیز رفتاری مت کریں اور ہمیشہ اپنی لین میں گاڑی چلائیں، ٹریفک پولیس کو اپنا محافظ سمجھیں یہ سڑکوں پر آپ کی مدد کے لیے کھڑے ہیں۔ ڈی ایس پی، موٹر وے نے شرکا کو لائسنس کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا، ڈی ایس پی پڑولنگ نے ون ویلنگ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بتایا۔
آخری میں سوالات، جوابات کا سیشن کیا گیا درست جواب دینے والے شرکا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر پر شرکا میں فوگ، سموک کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔











