ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ؛چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئرملتان  کے زیر اہتمام مقابلہ نعت کا انعقاد

126

ملتان، 21 نومبر (اے پی پی ): ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کے زیر اہتمام مقابلہ نعت کا انعقاد کیا گیا۔

 مقابلہ نعت میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر 7 بچوں نے حصہ لیا، بچوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مقابلہ نعت خوانی میں حصہ لینے والے بچوں میں یوسف اکرم، شاہد حق نواز، عرفان انور، علی حیدر، زین شہزار،ارسلان مشتاق اور حسنین حقنواز شامل تھے۔

فرسٹ پوزیشن ارسلان مشتاق نے حاصل کی، جبکہ دوسری پوزیشن شاہد حق نواز اور تیسرے نمبر پر عرفان انور رہے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو تحائف  بھی دئیے گئے۔