عارف ولا، 22 نومبر(اے پی پی ): ہفتہ عظمت شان خاتم النبین ﷺ کے سلسلہ میں دفتر محکمہ زراعت میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ثناء خواہوں نے بار گاہ سرور کائنات ﷺ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دوعالم ﷺ کی حیات مبارکہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، آپ ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری سے پوری دنیا میں ظلم و جبر کے بادل چھٹ گئے اور رحمتوں کا نزول ہوگیا۔
محفل میلاد النبی ﷺ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد لطیف و اہلکاران محکمہ زراعت اور عقیدت مند عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔