گلیات 23 نومبر (اے پی پی ):موسم سرما کی دوسری برفباری جاری ، سیاح دوراں برف باری سفر سے گزیز ہیں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی سٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت، ، ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں دوراں برفباری علی الصبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے، پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں،ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے محکمہ موسمیات کےمطابق دو دن مزید برفباری کا امکان موجود ہے، مقامی آبادی اور سیاحوں کی ہر ممکن مددیقینی بنائیں گے مقامی آبادی اور سیاح مدد و رہنمائی کیلئے 03411112226 پر رابطہ کریں، حالیہ برف باری کا سلسلہ جمعرات کی شام میں رکے گا۔











