ایبٹ آباد،24 نومبر (اے پی پی): گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن گلیات میں موجود ہیں اور تمام آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مین مری روڈ اور لنک روڈز پر برف کی صفائی اور نمک پاشی کا کام جاری ہے۔











