چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان کے بچوں کا  تفریحی دورہ

107

ملتان، 24نومبر(اے پی پی ):  چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تھیم پارک کا تفریحی دورہ کروایا گیا،بچوں کے لئے تفریحی دورے کا اہتمام فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو و ضلعی صدر پی ٹی آئی وومن ونگ آصفہ سلیم ملک کی جانب سے کیا گیا۔بچوں کو تفریحی دورہ کروانے کا مقصد نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے۔

مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے بچوں کے لئے سپیشل لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا،بچے تھیم پارک میں ٹرین کی سواری اور چڑیا گھر سے لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو عرفان فرید، فوکل پرسن آصفہ سلیم ملک نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جاتا ہے،بچوں کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے سلسلہ میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیوں کا بھی بھر پور خیال رکھا جاتا ہےتاکہ ان لاوارث بے آسرا بچوں کو اپنی فیملی کی کمی محسوس نہ ہو اور وہ معاشرے میں اپنا مفید کردار ادا کر سکی۔