بورے والا، 26 نومبر (اے پی پی ): پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام کورونا سے بچاؤ کے لئے آگاہی واک کا انعقاد،دوکانداروں اور عام شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے گئے۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز اور اس میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو کورونا سے بچاؤکے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر کی قیادت میں یوگا کلب کے ارکان نے کورونا آگاہی واک کا اہتمام کیا اور شہریوں میں مفت فیس ماسک کے علاوہ ایس او پیز پر مشتمل ہینڈ بل تقسیم کئے گئے ۔
یوگا کلب کے ممبران نے شہر کے مختلف بازاروں میں جاکر عام شہریوں اور دوکانداروں میں کورونا سے بچاؤ کے بارے میں بھی آگاہی دی۔ اس سلسلےمیں میونسپل کارپوریشن دفتر کے سامنے آگاہی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ،یوگا کونسل کے ارکان کا نعرہ تھا”فیس ماسک لگانا ہوگا۔۔اپنی جان کو بچانا ہوگا۔