مظفرگڑھ؛ ڈکیتی کی نامعلوم واردات ٹریس، 7 ملزمان گرفتار

81

مظفرگڑھ،26 نومبر  (اے پی  پی):گزشتہ ماہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع پنوار شمالی کے ایک گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات جسمیں 11 نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ آتشیں کے زور پر لاکھوں روپے کا سامان و نقد رقم اٹھا کر فرار ہو گئے تھے، ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ عمران حمید ماڑھا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ان کے قبضے سے نقد رقم مبلغ 1 لاکھ ساٹھ ہزار، 4 تولہ طلائی زیورات مالیت 4 لاکھ دیگر سامان، ناجائز اسلحہ، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی و موٹر سائیکل بھی  برآمد کرا لیئے۔

 ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔