سکھر،27نومبر(اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ و سربراہ این سی او سی اسد عمر تین روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے،سکھرایئرپورٹ پر پی ٹی آئی رہنماءمبین جتوئی اور مقامی قیادت نے استقبال کیا،وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اراکین اسمبلی سدرہ عمران، بلال غفار، شہزاد قریشی، ڈاکٹر سنجے گنگوانی، محمود مولوی شامل تھے۔
اسد عمر کی ایئرپورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پانچ اضلاع کے دورے پر آج یہاں آیا ہوں، دورے کا مقصد ترقیاتی ضروریات کا زمینی حقائق پر جائزہ لینا ہے، جس طرح کراچی کے لیے پیکج بنایا اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع کے لیے بھی پیکیج بنانا ہے انہوں کے کہا کہ میں پانچ اضلاع میں وباوڑو سے دورے کا آغاز کررہا ہوں۔











