پنجاب فوڈ اتھارٹی کی    ملتان میں   کارروائی ، 3ہزار 375 کلو مضرصحت وئے پاؤڈر برآمد کر لیا گیا

120

ملتان، 30نومبر(اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی  صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائی،اسٹیڈیم چوک شاہ رکن عالم میں وئے پاؤڈر  کی  ری پیکنگ یونٹ پر چھاپہ، 3,375کلو وئے پاؤڈر برآمد کر لیا گیا۔

اس حوالے سے  ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا  کہ  ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے اسماعیل وئے پاؤڈر  کی  ری پیکنگ یونٹ پر کارروائی کی گئی ہے۔  انہوں نے   کہا کہ  ناقابل سراغ ملک پاؤڈر کو مختلف برانڈز کے پاؤڈر میں مکس کرکے پیک کیا جا رہا تھا۔علاوہ ازیں آلودہ گرائنڈنگ مشینیں، پروڈکشن ایریا میں تمباکو نوشی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے اور ری پیکنگ یونٹ کو سیل کرکے 3,375 کلو مضرصحت وئے پاؤڈر برآمد کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا عوام سے گزارش ہے کہ جعلی پروڈکٹس تیار کرنے والوں کی نشاندہی کرکےاس ناسور کو ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک، موبائل ایپلیکیشن ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500پراطلاع دیں۔