ڈی پی او صوابی کی سانخہ چھوٹا لاہور میں  مقتولین کے اہل خانہ کو انصاف کی یقین دہانی

78

 

 صوابی، یکم دسمبر (اے پی پی ): ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے سانخہ چھوٹا لاہور میں   مقتولین کے گھر  جا کر اہل خانہ   سے تعزیت کی   اور  فاتخ خوانی کی،ڈی پی او صوابی نے مقتولین  کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار  کیا   اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی پی او صوابی کہا کہ اس واقع میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے گا، لواحقین کو انصاف کی فراہمی تک ضلعی پولیس آرام سے نہیں بیٹھی گی اور جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ  آر پی او مردان ریجن شیر اکبر کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او صوابی کی نگرانی میں  ایس پی انوسٹی گیشن صوابی، ڈی ایس انوسٹیگیشن صوابی ظریف خان،ڈی ایس پی لاہور تاج محمد،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نورالامین خان،یس ایچ او لاہور آئین خان و تھانہ تفتیشی آفیسران پر مشتمل ٹیم اس کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں۔انشاء اللہ  جلد ہی ملزمان کو   کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔