میرپورخاص،03دسمبر ( اے پی پی ): معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی میرپورخاص کے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن کے تحت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واک الخدمت ڈائیگنوسٹنگ لیبارٹری سے نکالی گئی جو کہ اشٹیشن چوک سے ہوتی ہوئی پوسٹ آفس چوک پر اختتام پذیر ہوئی، واک سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ۔
معذور افراد بہت باصلاحیت اور ذہین ہوتے ہیں حکومت ہر معذور کو اسپشل شہری کا درجہ دے انہوں نے مذید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتی سطح پر معذور افراد کو سرکاری اداروں میں ان کے کوٹہ پر نوکریاں دی جائیں اور تعلیمی حوالے سے ان کو ٹیکنکل اداروں اور پروفیشنل تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کا حصول آسان بنائے واک میں الخدمت فاونڈیشن میرپورخاص کے صدر نادر خان جنرل سیکریٹری محمد شفیق اعوان سمیت معذور افراد الخدمت کے رضا کاروں اور شہریوں نے شر کت کی۔











