تھرپارکر،06 دسمبر( اے پی پی): مٹھی میں ثقافت کلچرل ڈے کے رنگ نکھر آئے ہیں ، امن کی نشانی کبوتر کو اڑا کر ثقافت دن کا آغاز کیا گیا۔
تھرکے مختلف شہروں مٹھی، اسلام کوٹ، ڈیپلو کلوئی اور دیگر شہروں میں کلچرل ڈی بھرپور جوش جذبہ سے منایا جارہاہے، مٹھی میں شہریوں نے اجرک ٹوپی اور پٹکا پہن کر لوک گیتوں پر رقص کیا، بچوں بھی خوب لطف اندوز ہوئے ۔ اسلام کوٹ میں ثقافتی دن پر ریلیاں بھی نکال کر کے ثقافت زندہ باد کلچرل زندہ باد کے نعرہ لگاکرکے سندھی گیتوں پر رقص کیا گیا ۔