خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پھندو روڈ پر کارروائی، نمکو فیکٹری سیل 

74

پشاور، 8دسمبر(اے پی پ): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پھندو روڈ پر بڑی کارروائی کرکے نمکو فیکٹری سے 800 کلو مضر صحت نمکو برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز عظمت اللہ وزیر نے کارروائی کے بارے میڈیا سے گفتگو  کرتے  ہوئے  بتایا کہ نمکو کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، نمکو کی تیاری میں چائنہ سالٹ و باسی گھی کا استعمال کیا جارہا تھا۔

ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ نمکو کے اسٹاک کو گندے فرش پر رکھا گیا تھا اور بیلچے سے مکس کیا جاتا تھاجس کی وجہ سے فیکٹری پر بھاری جرمانہ عائد کرکے مالک کے خلاف ایف آئی درج کی جائےگی۔

اس  حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی  جبکہ مضر صحت اشیاء سے بیماریاں بانٹنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لئے جارہے ہیں۔