اسلام اباد،08 دسمبر(اے پی پی ):سینئر صحافی، دانشور حسن نثار نے کرونا ایس او پیز پر عملد آمد سے متعلق اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے لیے ، اپنے رشتہ داروں کیلئے ، اپنے علاقے اور وطن کیلئے کورونا متعلق احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بہت سے چیلنجز د ر پیش ہیں لہذا ہمیں خود ہی احتیاط کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنانے میں ہی قوم کی ذندگی ہے ۔











