وفاقی وزیر براء نجکاری محمد میاں سومرو نے  جیکب آباد میں ترقیاتی کام شروع کروا دیے

66

جیکب آباد ، 08دسمبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر براء نجکاری محمد میاں سومرو نے جیکب آباد ضلع کے تینوں تحصیلوں میں ترقیاتی کاموں فنڈز منظور کروانے کے بعد  ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کردیے،جیکب آباد کے کئی محلوں اور گلیوں میں ٹف ٹائل اور سڑکوں کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ  ملیحہ سومرو نے بزادخود جاری کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ اگر کہیں سے بھی ناقص مٹیرل استعمال کرنے کی شکایت آئی تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،کسی بھی صورت میں کرپشن چاہے وہ ایک روپے کی ہے برداشت نہیں کی جائے گی۔