احتساب عدالت سکھر نے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کا ریفرنس خارج کر دیا ،  46  ٹیچرز کی بھرتیاں قانونی قرار

115

سکھر،10دسمبر  (اے پی پی):احتساب عدالت سکھر نے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کے ثبوت نہ ملنے پر ریفرنس خارج کر دیا ،  46 میل اور فیمیل ٹیچرز کی بھرتیاں قانونی قرار دے دی گئیں۔

جمعرات کو احتساب عدالت سکھرکے جج فرید انور قاضی  نے محکمہ تعلیم کندھ کوٹ میں جعلی بھرتیوں کے  ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق ای ڈی او دین محمد سہریانی سمیت 52 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں  46 میل اور فیمیل ٹیچرز کی جعلی بھرتیوں کا الزام لگایا گیا تھا ۔ عدم ثبوت اورعدم شواہد کی بنا پر عدالت نے 46 میل اور فیمیل ٹیچرز کی بھرتیوں کو قانونی قرار دے دیا اور تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔عدالت کے فیصلہ پروہاں موجود ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، انہوں نے ایک دوسرے کو مبارک دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔