صوابی پولیس کی کارروائی، چائینہ  پٹاخے ،آتش بازی اور آتش گیر مواد برآمدکر کے تین ملزمان گرفتار کرلئے

134

صوابی،12دسمبر (اے پی پی ): یارحسین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چائینہ  پٹاخے ،آتش بازی اور آتش گیر مواد برآمدکر کے تین ملزمان گرفتار کرلئے ہیں،پولیس ٹیم نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے یارحسین بازار  چھوٹا لاہور روڈ پر واقع ایک جنرل گودام میں چھاپہ مارا جہاں ملزمان  سے بڑی کھیپ  میں آتش گیر مواد اور پٹاخے برآمدکیے جنکی تعداد 14000ہزار کے قریب ہے۔

ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کا کہنا تھا کہ چائینہ پٹاخوں سے بزرگوں ،مریضوں اور دیگر بلڈ پریشر ،شوگر کے  مریضوں کو کافی تکلیف ہوتی ہے ، ہوائی فائرنگ سے امن و امان کی صورتحال بگڑ سکتی ہیں چائینہ پٹاخون کے آڑ میں ملک دشمن قوتیں بھِی ملک کے اندر فساد برپا کر سکتے ہیں ۔صوابی  عوامی شکایات پرنوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی  نے شادی کے تقریبات میں آتش بازی کرنے والے اورآتش بازی کے سامان بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان نے بمع پولیس ٹیم کے ہمراہ  نے کاروائی کرتے ہوئے  بازاروں میں مختلف علاقوں سے چائینہ پٹاخے ،آتش بازی، بم نما خٹیم،گرنیٹ نماء،ڈنڈے تقریبا 14ہزار کے لگ بک مختلف خطرناک قسم کے بارودی مواد کو برآمد کرکے دوکانداران کو  گرفتار کیا گیا۔

 ملزمان  محمد فائق ساکن دوبیان،ضیاد اور شہریار ساکنان یارحسین سے مختلف قسم کے ساخت  چائینہ پٹاخوں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان  نے ایس ایچ او راز محمد خان اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ تفصیلات بتاتے ہوئے عوام کو پیغام دیا کہ انسانی صحت کی سلامتی اور فضاکے معیارکے لیے یہ کارروائی ضروری ہے،تیز دار چائینہ بارودی پٹاخے بلڈ پریشر،شوگر مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے اور کئی زمینداروں کے فصل کو نقصان پہنچا ہے،اس لیے شادی کے تقریبات میں اس طرح آتش بازی کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ایک غیر اخلاقی فعل ہے اور فضول خرچی بھی  ہے۔