پشاور، 15 دسمبر(اے پی پی): زلمی فاؤنڈیشن نے ارار گروپ کیساتھ اسکل ڈیولمپنٹ ٹریننگ پروگرامز اور معاشرتی آگاہی کے زریعے پبلک ہیلتھ کئیر، ہیلتھ ویسٹ مینجمنٹ اور ماحولیاتی بچاؤ کے سیکٹرز میں مشترکہ طور پر کام کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔
اس سلسلے میں پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں زلمی فاؤنڈیشن کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر سڈرک ایمل ایڈون اور ارار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او ہمایوں سرور نے ایم ویو پر دستخط کیے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سڈرک ایمل ایڈون نے کہا کہ پشاور زلمی کرکٹ اور کھیلوں کے ساتھ صحت،تعلیم ، اسکل ڈیولمپنٹ پروگرام اور نوجوانوں کو متحرک رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ ارار گروپ کے ساتھ مل کر اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرامز کے زریعے پبلک ہیلتھ کئیر،ہیلتھ،ویسٹ مینجمنٹ اور ماحولیاتی بچاؤ کے سیکٹرز میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
ارار گروپ کے چیف ایگزیکٹو ہمایوں سرور نے کہا زلمی فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر خوشی ہے ۔مشترکہ پروگرامز کے زریعے ہیلتھ،ایجوکیشن، ویسٹ مینجمنٹ،ماحولیاتی بچاؤ اور دیگر شعبوں میں اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز منعقد کریں گے۔
اس تقریب میں Jaura Consulting International کی طرف سے کرنل ریٹائرڈ فیصل رشید بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی اس ایم او یو پر دستخط کیے جبکہ مذکورہ بالا کنسلٹنگ کمپنی دونوں آرگنائزیشنز کے درمیان بطور معاون کردار ادا کرے گی۔











