فوڈ اتھارٹی کے افسران کو دودھ اور چکن آئٹمز کی قیمتوں کی چیکنگ کا بھی پابند بنایا جائے گا: محمد طیب خان

227

ملتان 15دسمبر2020ضلعی انتظامیہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں اعتدال میں رکھنے کے لئے سرگرم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس  کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے  اجلاس میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ بھی لیا گیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،محمد زبیر،مدثرممتاز ،ڈی او پرائزز طارق ولی اور دیگر افسران نے شرکت کی تاجر تنظیموں کے ممبران اور صارفین کے نمائندے  بھی اجلاس میں موجود تھےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان نے کہا کہ  قیمتوں کے تعین میں  دکانداروں کے اخراجات اور شہریوں کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور کہا کہ مہنگی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے جائے گا اور  اشیائے خوردنوش کی قیمتوں  میں یکسانیت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے افسران کو دودھ اور چکن آئٹمز کی قیمتوں کی چیکنگ کا بھی پابند بنایا جائے گاتعین کردہ  اشیاء کی قیمتوں سے کسی کو انحراف نہیں کرنے دیا جائے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی پڑتال اور نئی قیمتوں کا تعین بھی تعین کیا گیا ہے۔