سکھر۔15 دسمبر ( اے پی پی ): سکھر شہر اور گرد و نواح میں سرد ہواﺅں کی آمد کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت سردی کے بعد درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے،درجہ حرارت 5 ڈگری سے مزید نیچے گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسیات نے شدید سردی کی لہر مزید ایک ہفتہ تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواﺅں نے اندرون سندھ کا رخ اختیار کیا ہوا ہے جس کے باعث سکھر سمیت اندرون سندھ کے علاقے سردی کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔سردی کے باعث گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔لوگوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کیا ہوا ہے۔











