پشاور، 15دسمبر(اے پی پی): کے پی ایکسائز پولیس نے انسداد منشیات کاروائی کرتے ہوئے صوابی روڈ مردان پر ستر کلو چرس اور دس کلو افیون کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
ایکسائز پولیس مردان نے ریجنل ایس ایچ او ریاض خان کی سربراہی میں صوابی روڈ مردان پر دوران ناکہ بندی کی اور ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے ستر کلو گرام چرس اور دس کلو افیون برآمد کرکے ملزم محمد ولید سکنہ بر قمبر خیل باڑہ کو گرفتار کرلیا جسکے خلاف تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول غازی غزن جمال نے ایکسائز پولیس کی انسداد منشیات کی چٹک کاروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں انسداد منشیات کیلئے انفرادی قانون سازی کی بدولت ایکسائز پولیس نے محدود وسائل میں تاریخی کامیابیاں سمیٹیں کیونکہ پختونخوا وہ واحد صوبہ ہے جہاں انسداد منشیات کیلئے صوبے کی سطح پر قانون سازی عمل میں لائی گئی ہے۔











