جیکب آباد ،16 دسمبر (اے پی پی ): سانحہ اے پی ایس کی یاد میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنما راز خان نے بچوں کے ہمراہ شمعیں روشن کرکے شہداء اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کی پتیاں نیچاور کی گئیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما راز خان پٹھان نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو اسکی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی عوام اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں،دہشت گردوں نے تو معصوم بچوں کو بھی نہیں چھوڑا دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں،بچوں نے نظم پڑھ کر سب کو رلا دیا اور خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر شہداء اے پی ایس کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی جبکہ پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔











