پشاور : ہزار خوانی میں پتنگ کی ڈور بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

80

 پشاور، 16دسمبر(اے پی پی): پشاور کے مضافاتی علاقے ہزار خوانی گریڈ اسٹیشن کے قریب پتنگ کی ڈور بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر بروقت کارروائی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم پشاور کو آگ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 5 فائر ویکلز اور واٹر بوذر کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیاگیا، جہاں ریسکیو1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا اور پیشہ وارانہ طریقے سے3 گھنٹے کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ  کی وجوہات کے باعث لگی لیکن ریسکیو1122 کی بروقت کارروائی سے  فیکٹری کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔