ہما ر ے ملک میں دہشت گر دی کی کو ئی گنجائش نہیں۔طیب خان

109

ملتان ۔16دسمبر  (اے پی پی):ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ریونیو ملتا ن محمد طیب خان نے کہا ہے کہ ہما راوطن ہماری جا ن ہے ،وطن عز یز کی بقا کےلئے ہم سب متحد ہیں ،ہما ر ے ملک میں دہشت گر دی کی کو ئی گنجائش نہیں ،اقوام کی زند گیو ں میں سانحا ت آ تے رہتے ہیں ،جو انہیں متحد ومنظم کر نے کا با عث بنتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے رضاہال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سا نحہ آ ر می پبلک سکول پشاور نے ہمیں جھنجھوڑا اور ہم نے دنیا کی تا ر یخ میں دہشت گردوں کے خلا ف کھلم کھلا وسیع آ پر یشن کئے جس سے دنیا کو یہ پیغا م ملا کہ پاکستانی قو م دہشت گر دی کے یکسر خلاف ہے ،ہما را مذ ہب ہمیں پیا ر و محبت، تحمل بردا ر ی اور بھا ئی چا ر ے کا درس دیتا ہے ،جس پر ہم عمل پیرا ہیں اور رہیں گے ۔ ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر محمد طیب نے کہا کہ ہم سا نحہ پشا ور کے لوا حقین کے دکھ میں بر ابر کے شر یک ہیں ،پور ی قوم افواج پاکستا ن کے ساتھ کھڑ ی ہے جو ہما ر ی سلا متی اور خود مختا ر ی کی علمبردار ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہماری قوم کا ہر شہر ی وطن عزیز کی سلا متی کےلئے محا ذ پر ہے۔ہم اپنے اندر منافقت اور انتشا ر پھیلا نے وا لو ں پر نگاہ رکھیں تا کہ ان کا قلع قمع ہو سکے اور ہما را ملک تر قی کے منا ز ل طے کرے۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے مولا نا عنایت اللہ رحما نی ،مزین عبا س چاون ،ظفر اقبا ل صدیقی ،سید خا لد محمو د ند یم ،مو لا نا فارو ق احمد خا ن سعید ی ،علی ر ضا گر دیز ی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سانحہ پشاور پر ہما را دل خون کے آ نسو رو تا ہے ،دہشت گر دوں نے ہما ر ے نو نہا لو ں پر حملہ کیا ،ہما ر ے بچے اس دنیا سے تو چلے گئے ، مگر وہ اللہ تعالیٰ کے ہا ں زند ہ ہیں اور انہیں رزق ملتا ہے ، وہ اپنے والدین کےلئے با عث نجا ت ہیں ،ہم ان کے بلند در جا ت کے لئے دعا گو ہیں۔بعد ازا ں علامہ سلیم بلال عطا ر ی نے سا نحہ پشاور کے شہداکے بلند در جات اور وطن عزیز کی سلا متی و خو شحا لی کےلئے دعا بھی کر ائی۔اس موقع پر ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن ، علما ،ضلعی امن کمیٹی کے ممبر ان ، سو ل سوسائٹی کے نمائند و ں اور شہر یو ں کی کثیر تعدا د موجودتھی۔