ملتان، 17 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا اردل روم،اردل روم میں جنوبی پنجاب کے پولیس افسران کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کی گئی اور جنوبی پنجاب پولیس سطح کے حتمی اردل روم میں متعدد ملازمین کو سزاؤں میں ریلیف دیا گیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور انصاف کے تقاضے پامال کرنے والے احتساب کیلئے تیار رہیں، عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کے مشن میں حائل کرپٹ اہکاروں کو برخاست کیاجائے گا،اردل روم محکمانہ سزاؤں کی ساتھ پولیس ملازمین کے مسائل کی شنوائی کا بھی پلیٹ فارم بھی ہے۔
کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا جنوبی پنجاب پولیس آفس مکمل اختیارات کے ساتھ فورس کی مانیٹرنگ کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے،جرائم کے خلاف پولیس کارکردگی موثر بنانے کیلئے فیلڈ فورس کی ویلفئیر اولین ترجیح ہے۔