ملتان؛ لوڈر رکشوں کی چابیاں  میٹروپولیٹن کارپوریشن ورکرز کے حوالے

83

 

ملتان، 17دسمبر(اے پی پی ):میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل ہونیوالی24 نئی یونین کونسلوں کے باسیوں کے لئے خوشخبری، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے نئے علاقوں میں صفائی کے میکانزم پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر22لوڈر رکشے اور44ورکرز کی فورس تعینات کردی گئی ہے،لوڈر رکشے کمشنر جاویداخترمحمود کی ذاتی کوششوں سے کمپنی کو عطیہ کئے گئے تھے، ورکرز کو لوڈر رکشے حوالے کرنے کے لئے کمپنی ورکشاپ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگرنے تقریب میں لوڈر رکشوں کی چابیاں ورکرز کے حوالے کیں، منیجرآپریشنز داود مکی اور ڈپٹی منیجرز انوارالحق،عثمان خورشید اور حبیب ظفر بھی موجود تھےقاسم بیلہ،مظفرآباد اور سورج میانی ایریا کو چار چار لوڈر رکشےدئیے گئے ہیں۔

بھینی اور ڈیرہ محمدی کے علاقوں کو ایک ایک لوڈر رکشہ دے دیا گیا ہے نارتھ اور ساوتھ بائی پاسسز،بہالپور چوک اور شہر کی اہم شاہراہوں پرصفائی کیلئے بھی لوڈر رکشے استعمال کئے جائیں گے۔

 ایم ڈی فخرالااسلام  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاوں کے شہر ملتان کی بہترین صفائی کمپنی کا ٹارگٹ ہےصفائی کے لئے ہاتھ ریڑھیوں کا خاتمہ کرکے مرحلہ وار لوڈر رکشے متعارف کرائے جائیں گے اور گاڑیوں کے پرانے ٹائرز کی تبدیلی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔