ملتان، 18 دسمبر(اے پی پی):ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی پنجاب کانسٹیبلری آمد، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور بٹالین کمانڈر محمد سلیم نیازی نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کا استقبال کیا۔
ڈی ایس پی عطیہ جعفری اور پی ایس او انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب رضوان خان بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل آئی جی نے مخلتف شعبوں اور بیرکوں سمیت فائرنگ رینج کی انسپکشن کی۔انہوں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔
کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس کرائم فائٹنگ کے ساتھ کرونا سمیت تمام محاذوں پر سینہ سپر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبلری کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے ،پولیس کے تربیتی اداروں کا معیار مزید بہتر کرنے اور جوانوں کی اخلاقی تربیت پر توجہ ہے۔
ایڈیشنل آئی جی نےکہا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے پولیس انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔