قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک سازش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

98

لاہور18دسمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی اور عمومی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان نازک وقت سے گزر رہا ہے۔ وطن کی مٹی ہم سے یکجہتی اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہے۔ نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک سازش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اس نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناحؒ نے دیکھا۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے میں تحمل، برداشت اور میانہ روی کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔