اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 53 ویں برسی جمعہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید ترابی،مسلم کانفرنس کے صدر مرزا شفیق جرال،سرپرست اعلی اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمدخان، وزراء آزادکشمیر شوکت علی شاہ،چوہدری شہزاد،رکن قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔











