ملتان 21 دسمبر (اے پی پی )؛ ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز شمس آباد اور نقشبند کالونی کالونی میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبوں کے دوران واٹر سپلائی لائنوں کے ٹوٹنے سے پیش آنے والے مسائل پر منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے موقع کا دورہ کیا سیوریج اور واٹر سپلائی کے افسران کو بھی طلب کر لیا شمس آباد میں واٹر سپلائی لائن پھٹنے کی وجہ سے گڑھے کی اپنی نگرانی میں بیک فلنگ کروائی اس دوران انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ کل 3250 فٹ لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے تحت 600 فٹ سے زیادہ نئی سیوریج لائن ڈالی جا چکی ہے جبکہ نقشبند کالونی میں 24 انچ سائز کی 2100 فٹ لائن میں سے 500 فٹ لائن ابھی باقی ہے بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے معائنہ کے دوران انہوں نے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا نوٹس لیا اور موقع پر کام کی رفتار کو ہر ممکن طور پر تیز کرنے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ملحقہ علاقوں کو فوری ریلیف دینے اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے اضافی لیبر بھی تعینات کرنے کا حکم دیا انہوں نے کنٹریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پائپ نصب کرنے کا ٹاسک دیا تاکہ سیوریج لائن کے زیادہ حصے کو تبدیل اورجلد آپریشنل کرکےاہل علاقہ کو نکاسی آب کے مسائل سے ریلیف دیا جا سکے بعد ازاں انہوں نے نواب پور روڈ سیوریج لائن کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور 54 انچ سائز کی نئی لائن ڈالنے کے کام کا جائزہ لیا اس دوران ایم ڈی واسا نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور موقع پر تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔











