ضلعی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں تعلیمی ادارے سیل کر دئیے۔ 

87

پشاور، 21دسمبر(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ پشاور نے کرونا ضابطہ اخلاق کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے افغان کالونی میں لیڈز کالج سیل کردیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایات پر کورونا ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر افغان کالونی میں کاروائی کی اور پابندی کے باوجود کالج کیخلاف کاروائی کی جہاں طلباء کو روزانہ بلایا جا رہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس ضمن میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائینگی اسلئے شہر میں  سکول انتظامیہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں، کیونکہ خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔