سکھر۔21 دسمبر ( اے پی پی ): آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سید خورشیداحمد شاہ کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا گیا۔صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، ایم پی اے فرخ شاہ اور دیگر نامزد ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔پیر کے روز خورشیداحمد شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولنس کے ذریعے عدالت لایا گیا۔ایف بی آر کے افسران بھی اپنے بیان قلمبند کرانے کے لئے عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف بی آر افسران نے نامکمل دستاویزات پیش کئے جس کے باعث احتساب عدلات نے انہیں حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مطلوبہ تمام دستاویزات مکمل کر کے عدالت میں پیش کئے جائیں۔
عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد سماعت 4جنوری 2021 تک ملتوی کردی۔ سید خورشید احمدشاہ سمیت ان کے دو بیٹوں ، دونوں اہلیہ ، ایک داماد سمیت 18 ملزمان کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثہ جات بنانے کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔سید خورشید احمدشاہ کے خلاف ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا گیا ہے۔سید خورشید احمدشاہ کو نیب نے پچھلے سال 18 ستمبر کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔











