نوشہرہ ورکاں ،21دسمبر(اے پی پی ):تحصیل نوشہرہ ورکاں میں یوریا کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے والے افراد کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نوشہرہ ورکاں محمد یوسف چوہدری کا اپنے عملہ انسپکٹر رانا شبیر حسین اور دیگر عملہ کے ھمراہ گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
زمینداروں کی شکائت اور حکام بالاء کی ہدایت پر یوریا کھاد کنٹرول ریٹ 1668 روپیے فی بیگ فروخت کرنے کی بجائے زائد قیمت 1780 روپے میں اور مختلف زائد قیمتوں پر فروخت کرنے کے الزام میں تحصیل بھر میں آٹھ افراد کو بھاری جرمانے کرنے کے علاوہ تین افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثے تھانہ نوشہرہ ورکاں میں بھیج دیے گئے ہیں، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت محمد یوسف چوھدری نے اپنے سٹاف کو بھی ایک میٹنگ میں کھادوں اور ادویات کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے ہدایت کی ہے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت پیشہ افراد کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے۔