ملتان، 23 دسمبر(اے پی پی ): ڈسڑکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیرِ اہتمام کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لئے کرسمس سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا. اس سلسلہ میں ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا. مہمان خصوصی قرار حیدر چیف منیجر بینک الحبیب تھے عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں. ہمارا فرض ہے کہ ہم خوشی کے اس موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں کا خیال رکھیں اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے کرسمس اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے. قرار حیدر نے کہا کہ آج کل کے افراتفری کے دور میں کسی کے لیے راحت کا باعث بننا قابل تحسین عمل ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ڈسڑکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمٹ ملتان کا جذبہ قابل تحسین ہے. اس موقع پر پر منعقدہ مقابلہ جات میں سرخاب.حذیفہ.راحیل.اور گرلز میں مناہل اور کشمائن پر مشتمل ملتان وائٹ کی ٹیم نے پارس. بلال شیخ. علی عمران جبکہ گرلز میں مہوش اور جویریہ پر مشتمل ملتان گرین کی ٹیم کو ہرا کر فائنل جیت لیا. جبکہ بوائز سنگل میں ملتان وائٹ کے سرخاب اعظم نے ملتان گرین کے پارس اعظم کو جبکہ گرلز سنگل میں ملتان وائٹ کی مناہل اعظم نے ملتان گرین کی مہوش مختیار کو ہرا کر فائنل جیت لیا. اس موقع پر معزز مہمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کی طرف سے مسیحی ملازمین کو خصوصی نقد انعام دیا گیا جس کے بعد قرار حیدر. عدنان نعیم نے خواجہ حسن ودود کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا. میچ آفیشلز میں اعظم خارج علی عمران. شامل تھے۔











